محمد عامر مکمل فٹ، کل ٹیم کا حصہ ہونگے ، شعیب ملک کا فٹنس ٹیسٹ کے بعد شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا ، پی سی بی

بدھ 27 جنوری 2016 13:00

محمد عامر مکمل فٹ، کل ٹیم کا حصہ ہونگے ، شعیب ملک کا فٹنس ٹیسٹ کے بعد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پی سی بی نے کہا ہے کہ محمد عامر مکمل طور فٹ ہوگئے ہیں کل کے میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے ، شعیب ملک کا میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا فٹ ہوگئے تو ٹیم کا حصہ بنا دیا جائے گا ۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عامرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن اب وہ فٹ ہوگئے ہیں اوردوسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔علاوہ ازیں آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسرے ون ڈے میں شرکت بھی مشکوک ہے ، وہ پہلے ون ڈے سے پہلے قبل ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے دوسرے ون ڈے سے پہلے شعیب ملک کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گااور اگر فٹ ہوئے تو ٹیم کا حصہ بنالیا جائے گا۔