پنجاب کے بعد راولپنڈی کے تمام آرمی پبلک سکول اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے سکول بند

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 13:06

پنجاب کے بعد راولپنڈی کے تمام آرمی پبلک سکول اور فیڈرل گریژن بورڈ کے ..

راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) ملک بھر میں آرمی پبلک سکول اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے تمام سکول 31 جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں، راولپنڈی میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں، سیکنڈری کلاسوں کے طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے 3 گھنٹے کے لیے سکولوں میں بلایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے ”سرما کی تعطیلات“ کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں نے بھی 31 جنوری تک چھٹی کا اعلان کیا تھا تاہم گذشتہ روز وزارت کیڈ کی جانب سے وضاحتی اعلامیہ جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے کسی سکول میں چھٹی نہیں دی گئی جس کے بعد آج اسلام آباد کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے جبکہ راولپنڈی میں آرمی پبلک سکولز اور فیڈرل گریژن بورڈ کے تحت چلنے والے تمام سکولوں سمیت نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ان سکولوںکو سیکیورٹی خدشات کی بناءپر بند کیا گیا ہے، تاہم شہر کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈری کلاسوں کے طلبا کو روزانہ 3 گھنٹے کے لیے سکول میں بلایا گیا ہے جس کی وجہ امتحانات کی تیاری بتائی جارہی ہے۔