فواد خان پی ایس ایل کی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا حصہ بن گئے،یونائیٹڈ ٹیم کے ایمبسڈر بن گئے

بدھ 27 جنوری 2016 13:08

فواد خان پی ایس ایل کی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا حصہ بن گئے،یونائیٹڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو ہے۔ تیاریاں تیز ہی نہیں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں مصباح الحق ، شین واٹسن ، براڈ ہیڈن ، محمد عرفان اور بابر اعظم جیسے ستاروں کے جھرمٹ میں اسٹار ماڈل اور اداکار فواد خان کا اضافہ ہو گیا ہے۔ وکٹوں کے گرنے اور چوکوں چھکوں کے لگنے سے پہلے فواد خان کی انٹری نے گویا چھکے چھڑا دیئے۔ فلم "خدا کے لیے" سے سپر ہٹ اسٹار اور ٹی وی شو "ہمسفر اور زندگی گلزار ہے" کی بدولت دو ہزار چودہ کے بہترین اداکار بننے والے فواد خان اب اسلام آباد یونائیٹڈ میں بطور ایمبیسڈر جادو جگائیں گے۔