کوہلی نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑادیں

بدھ 27 جنوری 2016 13:08

کوہلی نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑادیں

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے ویرات کوہلی نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیاں اڑادیں۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ، سٹیو سمتھ کا کیچ پکڑنے کے بعد ویرات کوہلی آپے سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

کوہلی نے کیچ پکڑتے ہوئے خوب غصے کا اظہار بھی کیا۔ آسٹریلوی بلے باز کو نازیبا جملے کسے اور پویلین کی جانب روانہ ہونے کے اشارے بھی کرتے رہے۔آئی سی سی تو دور کی بات میچ ریفری نے بھی کچھ کرنے کی زحمت نہ کی، لگتا یوں ہے، سارے قاعدے قوانین صرف پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ہیں۔بھارتی کرکٹرز کچھ بھی کریں ان پرانگلی اٹھانا آسان نہیں۔