عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ ، سپر سینئرز نے لاہور وائٹس کو 60 رنز سے ہرادیا

بدھ 27 جنوری 2016 13:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ کا میچ سپر سینئرز اور لاہور وائٹس کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا سپر سینئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ شہزاد بٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82، اطہر محمود36، بلال خلجی 31، عامر الیاس بٹ 21، افضل شاہ 21 اور حماد مقبول نے16 رنز بنائے۔

لاہور وائٹس کی طرف سے نوید صوفی نے 3/17، امیر علی 1/25، محمد شاہد 1/48، کفایت حسین 1/50 اور محمد نواز نے 1/54 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور وائٹس 26.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ مجاہد جمشید نے 62، کفایت حسین 18، رضوان نثار 13، محمد نواز 13 ، ادریس مغل 13 اور غفار کاظمی نے 11 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور وائٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ندیم بوٹانے 4/23، بلال خلجی 1/18، اکرم رضا 1/16، شہزاد بٹ 1/41 اور محسن آفتاب قرشی نے 1/39 وکٹ حاصل کیں۔

رانا سہیل منظور، قیصر خان امپائر جبکہ محمد کاظم سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول نے شہزاد بٹ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ عامر الیاس بٹ ، محمد سلمان خان، محسن آفتاب قرشی اور حماد مقبول ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :