کیوی براڈکاسٹر نے محمد عامر کیخلاف بے تکی حرکت کرڈالی، میزبان بورڈ شرمندہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 جنوری 2016 13:26

کیوی براڈکاسٹر نے محمد عامر کیخلاف بے تکی حرکت کرڈالی، میزبان بورڈ ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) فاسٹ باؤلر محمد عامر کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہورہی ہے اور نیو زی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں براڈکاسٹرکی بے تکی حرکت پر میزبان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میچ میں محمد عامر کے سپیل کے دوران نیوزی لینڈ کے مشہور براڈ کاسٹر مائیک میکلو ڈ نے ”کیش کاؤنٹر “ کا ساؤنڈ ایفیکٹ چلایا ۔

نیوزی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگتے ہوئے براڈکاسٹر کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے آئند ہ کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوڈ وائٹ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ ایسا واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔