اریتریا: مرد حضرات دو شادیاں کریں ورنہ جیل جانے کے لیئے تیار ہو جائیں۔ وزارت برائے مذہبی امور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 13:28

اریتریا: مرد حضرات دو شادیاں کریں ورنہ جیل جانے کے لیئے تیار ہو جائیں۔ ..

اریتریا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : ارتيريا کی حکومت نے مردوں کے لیے دو شادیاں کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ بصورتٍ دیگر مرد حضرات کو جیل کی سزا سُنا دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مردوں کو دو شادیاں کرنے کا حکم اس لیے دیا گیا کیونکہ اریتریا 1998ء سے لے کر 2000ء تک ایتھوپیا کے ساتھ حالتٍ جنگ میں تھا جس میں ادونوں اطراف کے قریباً 150,000 فوجی مارے گئے جس کے بعد اریتریا میں مردوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگئی۔

لہٰذا اریتریا کی وزارت برائے مذہبی امور کے عظیم مفتی نے عربی میں ایک فیصلہ لکھا جو کہ منظرٍ عام پر آ گیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اریتریا کے مردوں کے لیے دو شادیاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ہے۔ فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ خُدا کی جانب سے بھی دو شادیوں کی اجازت دی گئی ہے لہٰذا اس میں کوئی برائی نہیں ۔

(جاری ہے)

فیصلے میں تنبیہہ کی گئی کہ اگر کوئی مرد اس قانون کو ماننے سے انکار کرے گا تو اُسے عمر قید با مشقت برداشت کرنی ہو گی اور اگر کوئی عورت اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے سے روکے گی تو عورت کو بھی عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ابھی اس قانون کا باقاعدہ اطلاق نہیں کیا گیا۔لیکن تاثر ہے کہ اریتریا کے مرد حضرات اس فیصلے سے خوش نظر آتے ہیں۔ اریتریا ہارن آف افریقہ کی ہی ایک ریاست ہے، اریتریا کے مغرب میں سوڈان جبکہ جنوب میں ایتھوپیا واقعہ ہے۔ اس ملک کا ٹوٹل رقبہ 117،600 کلومیٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :