نیپرا کو ماہ دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی گئی

بدھ 27 جنوری 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو ماہ دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو بجلی دو روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا سے درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 6ارب 67کروڑ 38لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :