سپریم کورٹ نے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
بلدیاتی نمائندوں نے صرف حلف ہی اٹھایا ہے یا اختیارات بھی دیئے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس تمام مراحل مکمل ہی کیوں کئے جب اختیارات نہیں دینے‘ تمام حکومتیں ‘ ذمہ داران اختیارات کی منتقلی کی یقین دہانی کرائیں،جسٹس عظمت سعید
بدھ 27 جنوری 2016 13:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق کیس میں بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے عملی رپورٹ طلب کرلی‘ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی نمائندوں نے صرف حلف ہی اٹھایا ہے اختیارات بھی دیئے جائیں‘ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ تمام مراحل مکمل ہی کیوں کئے جب اختیارات نہیں دینے‘ تمام حکومتیں ‘ ذمہ داران اختیارات کی منتقلی کی یقین دہانی کرائیں۔
بدھ کو سپریم کورٹ میں بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات تو ہوگئے لیکن اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوئے۔(جاری ہے)
جس پر عدالت نے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے عملی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرلز‘ سیکرٹریز لوکل باڈیز ‘ وفاق بلدیاتی نظام کے فعال ہونے کا بتائیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں نے حلف لے لیا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صرف حلف ہی اٹھایا ہے یا اختیارات بھی دیئے ہیں۔ جسٹس عارف حسین خلجی نے ریمارکس دیئے کہ خالی ہاتھوں سے کچھ نہیں ہوگا اختیارات منتقل بھی کئے جائیں جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ تمام مراحل ہی مکمل کیوں کئے جب اختیارات نہیں دینے تمام حکومتیں اور ذمہ داران اختیارات کی منتقل کی یقین دہانی کرائیں۔ کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.