لاہور اور گردونواح میں 4شدت کازلزلہ ،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے
بدھ 27 جنوری 2016 13:44
لاہور/فیصل آباد/سرگودھا/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر بارہ بجکر دو منٹ پر لاہور ،فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، پھولنگر، شرقپور ، اوکاڑہ، پتوکی، سیالکوٹ، فیروزوالا، نارنگ منڈی، مانگا منڈی، رائیونڈ، قصور، بچیکی ، ڈسکہ ، نارروال، شکر گڑھ، شیر گڑھ، گجرات، جہلم،مریدکے ، گوجرانوالہ، موڑکھنڈا، دیپالپور، حویلی لکھا اور گردونواح سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل کرکھلے مقامات پر آ گئے ۔
زلزلہ پیما ہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ننکانہ صاحب میں 10کلو میٹر گہرائی میں تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.