ویرات کوہلی کے پاکستانی مداح کا بھارتی پرچم لہرانے پر جوڈیشل ریمانڈ

بدھ 27 جنوری 2016 13:44

ویرات کوہلی کے پاکستانی مداح کا بھارتی پرچم لہرانے پر جوڈیشل ریمانڈ

اوکاڑہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) اوکاڑہ میں پولیس نے ایک شخص کو مکان پر بھارتی پرچم لہرانے پر حراست میں لیا ہے ۔ اوکاڑہ کے صدر تھانہ سرکل کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عمر دراز نامی شخص کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے عمر کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار کے مطابق عمر دراز کے خلاف 16 ایم پی او اور 123 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

اہلکار کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ عمر دراز نے اوکاڑہ کے ایک گاؤں میں اپنے مکان پر بھارتی پرچم لہرایا ہے جس پر پولیس نے ریڈ ماری ۔ پولیس کے مطابق عمر دراز کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے مداح ہیں اور ان کے لیے انھوں نے بھارتی پرچم مکان پر لہرایا ۔