شاہدآفریدی کا ہم شکل ”لالہ “ کی ناقص کاکردگی پر ان سے نالاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 جنوری 2016 14:20

شاہدآفریدی کا ہم شکل ”لالہ “ کی ناقص کاکردگی پر ان سے نالاں

وزیر آباد(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کا ہم شکل ”لالہ “ کی ناقص کاکردگی پر ان سے نالاں نظر آنے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے رہائشی ناصر محمود کی شکل حیران کن حد تک شاہد آفریدی سے ملتی ہے اور لوگ بھی ان کی شکل سے دھوکہ کھا کر ان کے ساتھ سیلفیان بھی کھچواتے ہیں ۔ ناصر کا کہنا تھا کہ جب بھی شاہد آفریدی نا قص پرفارمنس دیتے ہیں تو انہیں شدید قسم کی مایوسی ہوتی ہے اور لوگ بھی ان سے سوال کرتے ہیں کہ لالہ کے بلے کو کیا ہوگیا ہے۔ بوم بوم آفریدی کا ہم شکل ناصر محمود ان سے ملاقات کا بھی خواہاں ہے ۔