لیگ سپنر یاسر شاہ کی سزامیں کمی کیلیے پی سی بی نے باضابطہ اپیل کردی

بدھ 27 جنوری 2016 14:28

لیگ سپنر یاسر شاہ کی سزامیں کمی کیلیے پی سی بی نے باضابطہ اپیل کردی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) پاکستان کے ٹیسٹ سپنر یاسر شاہ کے ڈوپنگ کیس کی سماعت فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ کے معاملے پر پی سی بی بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت سزا کم کرانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بورڈ کا موقف ہے کہ یاسر شاہ نے جان بوجھ کر ممنوعہ دوائیں نہیں لیں ۔

(جاری ہے)

اس کیس میں مقررہ 2 سے 4 سال کی معطلی کو 3 سے 6 ماہ میں تبدیل کیا جائے ۔

آئی سی سی کو تیکنیکی بنیادوں پر قائل کرنے کے جتن کئے جارہے ہیں ۔ یاسر شاہ پر الزام ہے کہ انھوں نے پچھلے برس انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں ۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ادویات ان کی اہلیہ کی تھیں اور انھوں نے غلطی سے وہ ادویات لی تھیں ، لیگ سپنر کو دسمبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل کردیا تھا ۔