فلموں میں ضرور کام کروں گی لیکن جب کوئی اچھی فلم بنے گی ‘ صبا قمر

بدھ 27 جنوری 2016 14:32

فلموں میں ضرور کام کروں گی لیکن جب کوئی اچھی فلم بنے گی ‘ صبا قمر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ فلموں میں ضرور کام کروں گی لیکن جب کوئی اچھی فلم بنے گی میں آج کل ڈراموں اور کمپیئرنگ میں بہت زیادہ مصروف ہوں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صباقمر نے کہا کہ مجھے بہت سی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی ہے اور میں بھی فلموں میں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں لیکن کسی ایسی فلم میں کام کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کروں گی جو کامیاب ہونے کی بجائے ڈبہ فلم ثابت ہو میں نے معیار پر پہلے سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کروں گی۔

متعلقہ عنوان :