ملک سے محبت بیانات سے نہیں میرے کام سے عیاں ہوگی ‘ عامر خان
بدھ 27 جنوری 2016 14:35
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ انکے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے بارے میں دیے جانے والے بیان کو بڑی حد تک غلط رنگ دینے کی کو شش کی گئی ہے۔گزشتہ روز اداکار کی فلم ”رنگ دے بسنتی “کے دس پورے ہونے کی خوشی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بیانات سے نہیں بلکہ اپنے کام سے یہ ثابت کریں گے کہ انھیں اپنے ملک سے کس قدر محبت ہے۔
50سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کو چھوڑ کر کیسے جا سکتے ہیں ،وہ ہندوستان میں پیدا ہوئے اور اسی زمین پر مرنا چاہتے ہیں۔اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جانتے ہیں ہمارا ملک بہت بڑا ہے اس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔(جاری ہے)
پس جن لوگوں کے جذبات کو انکے گزشتہ بیان کی وجہ سے ٹھیس پہنچی ہے وہ ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔
سر فروش سٹار کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 27سال سے ہندوستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں وہ دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے کام کرتے ہیں۔واضح رہے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں سپر سٹار کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا گیا تھا جس پر انھیں تاحال شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.