فوجی کی بیٹی ہوتے ہوئے سول اعزاز حاصل کرنے کا احساس ہی میرے کیلئے بے حد خاص ہے‘پدما شری ایوارڈ میری محنت کا صلہ ہے ‘پریانکا چوپڑا کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 27 جنوری 2016 14:35

فوجی کی بیٹی ہوتے ہوئے سول اعزاز حاصل کرنے کا احساس ہی میرے کیلئے بے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام پدماشری ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فنی سفر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارت کے چوتھے بڑے سول ایوارڈ پدما شری سے نوازا جارہا گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ کے سلسلے میں مونٹریل میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے امریکہ سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اس اعلان کے متعلق انکی والدہ مدھو چوپڑا نے اطلاع دی انھوں نے بتایا کہ پیپلز چوائس ایوارڈ کے بعد پدما شری ایوار ڈ کا دیا جاناانکی محنت کا صلہ ہے۔33سالہ اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی کی بیٹی ہوتے ہوئے سول اعزاز حاصل کرنے کا احساس ہی انکے کیلئے بے حد خاص ہے