استاد غلام علی کی ممبئی آمد پر مہاراشٹرا حکومت سے مناسب سیکیورٹی طلب کر لی گئی‘کل فن کا مظاہرہ کریں گے

بدھ 27 جنوری 2016 14:35

استاد غلام علی کی ممبئی آمد پر مہاراشٹرا حکومت سے مناسب سیکیورٹی طلب ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) ممتاز پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی آجکل ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ ملک کے مختلف حصوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار جمعرات کے روز بھارتی شہر ممبئی میں بھارتی فلمساز کی طرف سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق غزل گائیک کے میزبان شعیب الیاسی نے انکی حفاظت کے پیش نظر مہاراشٹرا کی حکومت سے موزوں سیکیورٹی طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب الیاسی کا کہنا ہے کہ انھوں نے گلوکار کو شیوسینا کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کے پیش نظر ریاست کی حکومت سے مناسب سیکیورٹی کیلئے کہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹا جا سکے۔واضح رہے گلوکار کو بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے خطرہ ہے اسی بنا پر انھیں گزشتہ دورہ بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔استاد غلام علی جمعرا کے روز شعیب الیاسی کی نئی آنے والی فلم ”گھر واپسی “کی میوزک لانچ تقریب میں شرکت کریں گے۔ گلوکار تقریب کے دوران شعیب الیاسی کی فلم کیلئے گایا ملی نغمہ بھی گائیں گے