سنی لیون پنجابی فلم میں اداکاری کی خواہشمند

بدھ 27 جنوری 2016 14:42

سنی لیون پنجابی فلم میں اداکاری کی خواہشمند

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) سکھ خاندان میں پیدا ہونے والی کرنجیت کور کو دنیا بھر میں سنی لیون کے نام سے جانا جاتا ہے۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا چونکہ انکا تعلق بنیادی طور پر پنجابی گھرانے سے ہے لہٰذا انکی خواہش ہے کہ وہ پنجابی فلم میں اداکاری کریں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ پنجابی فلم میں اداکاری کیلئے باقاعدہ بنجابی زبان سیکھ لیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ بولی ووڈانڈسٹری سے فنی سفر کا آغاز کرنے سے قبل بالغان کیلئے تیار کی جانے والی فلموں میں اداکاری کرتی تھیں۔ بعد انھوں نے سپر سٹار سلمان خان کے رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کی۔ بگ باس کے بعد اداکارہ کو پوجا بھٹ نے اپنی بولڈ فلم ”جسم 2“سے بولی ووڈ انڈسٹری میں متعارف کرایا۔اداکارہ کو آخری مرتبہ انکی 2015ء میں نمائش کیلئے کی جانے والی فلم ”کچھ کچھ لچا ہے“ میں دیکھا گیا تھا۔ سنی لیون آجکل اپنی نئی آنے والی سیکس کامیڈی فلم ”مستی زادے“ کی تشھیری مہم میں مصروف ہیں۔ملپ زاویری کی مستی زادے 29جنوری کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :