رومانس سے بھرپور فلموں میں اداکاری کرنا بیحد پسند ہے ‘ قطرینہ کیف

بدھ 27 جنوری 2016 14:43

رومانس سے بھرپور فلموں میں اداکاری کرنا بیحد پسند ہے ‘ قطرینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ کی باربی ڈول قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھیں رومانس سے بھرپور فلموں میں اداکاری کرنا بے حد پسند ہے۔اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں فیملی ڈرامہ اور رومانس سے بھر پور فلموں میں اداکاری کرنا بے حد اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اس قسم کی کہانیاں عموماً حقیقی زندگی سے بہت قریب تر ہوتی ہیں اور میں ایسی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے ان کی کہانی میں کھو جاتی ہوں۔

واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی رومانس سے بھرپور فلم ”فتور“ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ابھیشک کپور کی فتور کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپیکٹیشنز“ سے ماخوذ ہے۔ فتور میں اداکارہ قطرینہ کیف ساتھی اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ قطرینہ کیف کی فتور 12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی