پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں کل صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے

بدھ 27 جنوری 2016 15:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ( جمعرات ) کو صوبے بھر میں ضلعی سطح پر پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، اسلم گھمن ، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبدالطارق نیازی، رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین آج ( جمعرات ) 28 جنوری 2بجے دن پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر پریس کلبوں کے سامنے کلرکوں کی اپ گریڈیشن ہو جانے کے بعد اساتذہ کو اپ گریڈ نہ کرنے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام ور 400 سے زائد سکولوں کی پیف کو حوالگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

ہر ضلع میں پریس کلب کے سامنے اساتذہ اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہونگے۔راہنماؤں کا کہنا ہے کہ اساتذہ برادری میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے اسی لئے آج وہ پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :