رواں مالی سالی کے دوران کپاس کا پیداواری ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان

بدھ 27 جنوری 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) رواں مالی سالی کے دوران کپاس کا پیداواری ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے اب تک کپاس کی پیداوار میں 40 لاکھ گانٹھ کمی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہونے سے کپاس کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو گا، اب تک کپاس کی پیداوار میں 40 لاکھ گانٹھ کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے پاس مصنوعات کی تیاری کے لیے درکار خام مال کی ضرورت پوری کرنے کیلئے روئی درآمد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اس کے علاوہ حکومت نے کپاس کی درآمد پر 5 فیصد سیلز ٹیکس اور 3 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کررکھی ہے جس سے خام مال مہنگا ہونے کے باعث پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے لہٰذا حکومت کپاس کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی واپس لے۔

متعلقہ عنوان :