شاہد آفرید ی ناقص کاکردگی سے متعلق سوال پر تقریب چھوڑ کر چلے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 جنوری 2016 16:12

شاہد آفرید ی ناقص کاکردگی سے متعلق سوال پر تقریب چھوڑ کر چلے گئے

پشاور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے ، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی کے ستارے آ ج کل گردش میں ہیں اور ان کی ناقص کاکردگی کے باعث وہ آج کل ملک بھر میں شدید تنقید کی زد میں بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں پشاور زالمی کے کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں موجود ہیں جہاں ایک صحافی نے ان سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کاکردگی کا سوال کیا ، سوال پر ٹی ٹونٹی کپتان غصے میں آگئے اور کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے اس موضوع پر کافی بات چیت ہوچکی ہے لہذا وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے ، آفرید ی نے اس کے بعدمزید کسی سخت سوال سے بچنے کے لیے تقریب سے جانا پسند کیا ۔