ماسٹرز چیمپئنز ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کل سے شروع ہوگی

بدھ 27 جنوری 2016 16:32

ماسٹرز چیمپئنز ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کل سے شروع ہوگی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ماسٹرز چیمپئنز ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ (ایم سی ایل) کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔ 13 فروری تک جاری رہنے والی لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی اور مختلف ٹیموں کے سابق سٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے 11 کھلاڑی جن میں عبدالرزاق، محمد یوسف، رانا نوید الحسن، سلیم الہی، ثقیلین مشتاق، مشتاق احمد، توفیق عمر، یاسرحمید، اظہرمحمود، ہمایوں فرحت اور حسن رضا مختلف ٹیموں کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائی دیں گے، اس کے علاوہ برائن لارا، جیک کیلس، گنگولی، مائیکل وان، سہواگ اور ہرشل گبز جیسے پلیئرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ میں شریک ٹیموں میں لبرا لیجنڈز، گیمینی ارابینز، کوپریکورن، لیولائنز، ورگوسپر کنگز اور ساگٹ ٹیریرز شامل ہیں۔ لیگ میں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ میں لبرا لیجنڈز اور گیمینی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 7 فروری کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا اور اس کے بعد چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز 11 اور 12 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 13 فروری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :