سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود نفاذ اردومیں لیت ولعل سے کام لیاجارہا ہے‘حکومت اردوکوسرکاری زبان اور ذریعہ تعلیم بناکر قوم سے کیاوعدہ پوراکرے‘تمام سرکاری ویب سائٹس،فارمزاور عدالتی فیصلے اردو میں ہونے چاہئیں
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کا بیان
بدھ 27 جنوری 2016 17:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حکومت کی جانب سے اردو کے نفاذ میں لیت ولعل سے کام لینے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عملاًسپریم کورٹ کے واضح حکم کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔اردو ہماری سرکاری زبان ہے اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے خود تین ماہ کی مہلت لی تھی جوکہ8دسمبر2015کومکمل ہوگئی ہے مگرآج تک وزیر اعظم نے اس حوالے سے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا۔
تاریخ گواہ ہے کہ عدالتی فیصلوں اور ان پر عمل درآمد کے سلسلے میں تمام ماضی کی اور موجودہ حکومت نے لیت ولعل سے کام لیا اور لیتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو قومیں اپنی زبان چھوڑ کر غیروں کی اندھی تقلید میں ان کے رہن سہن اور زبان کواختیار کرتی ہیں وہ دنیا میں اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتیں۔(جاری ہے)
1947میں ظاہری طور پرانگریزچلے گئے مگر آج بھی وہ ہمارے مٹھی بھر برسراقتدار اشرافیہ کے ذہنوں پر راج کررہے ہیں۔
الحمدﷲ اردو ایک ذرخیز زبان ہے جو وسعت کے ساتھ ساتھ دوسری زبانوں کواپنے اندرجذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔اگر ہمیں دنیا میں ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرنی ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں نفاذاردوکویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود صدر اور وزیراعظم اور دیگر وزراء اردوزبان کی بجائے انگریزی میں تقاریرکررہے ہیں۔تاحال تمام انتظامی اور دفتری معاملات انگریزی میں سرانجام دیے جارہے ہیں۔اگر عدالتی فیصلوں کا احترام حکمران خود نہیں کریں گے تو معاشرے میں اچھی روایت کیسے قائم ہوگی۔آئین وقانون کوموم کی ناک بناکر رکھ دیا گیاہے۔میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزید کہاکہ تمام انتخابات بشمول سی ایس ایس اردو زبان میں ہونے چاہئیں۔جاپان،ترکی،چین،جرمنی ودیگرکئی ممالک نے اپنی زبان کواپناکر ترقی کی ہے۔ہمیں بھی ان کے کامیاب تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا۔انگریزی کوبطور زبان پڑھانے کی کوئی بھی مخالفت نہیں کرتا مگر اردو زبان کو نظرانداز کرکے سرکاری امور چلانے اورانگریزی کوذریعہ تعلیم بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پوری قوم اس کی بھرپورمذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کرتے ہوئے اردو کے نفاذ کے حوالے سے قوم سے کیاگیا وعدہ پوراکرے۔تمام سرکاری ویب سائٹس کو اردو میں منتقل کیاجائے۔سرکاری فارمز اردو زبان میں ہوں اور عدالتی فیصلے بھی اردوزبان میں لکھے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.