نیب کا ڈاکٹر عاصم کی مبینہ کرپشن اور ایل این جی کے معاہدے میں گڑبڑ کی اطلاعات پر وزارت پٹرولیم میں تحقیقات کا آغاز، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا
و زیر پٹرولیم نے چیئرمین نیب کو خط لکھ کر ایل این جی معاہدے بارے از خود بریفنگ دینے کی پیشکش کی تھی، ذرائع
بدھ 27 جنوری 2016 18:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی مبینہ کرپشن اور ایل این جی کے معاہدے میں مبینہ گڑبڑ کی اطلاعات پر وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل میں تحقیقات شروع کر دیں اور نیب کے سینئر حکام نے 6 گھنٹے تک وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزارت کے دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی ہے۔
جس میں وفاقی وزیر اور سینئر افسران نے نیب حکام کو ایل این جی معاہدے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر عاصم سے متعلق ریکارڈ بھی نیب حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ باخبر ذرائع نے ’’اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ‘‘ کو بتایا کہ وفاقی و زیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ ماہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے میڈیا میں گردش کرتی ایل این جی معاہدے بارے رپورٹس کے بعد از خود نیب کو بریفنگ دینے کی پیشکش کی تھی اور یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ایل این جی کے بارے میں میڈیا غلط رپورٹنگ کر رہا ہے اور اگر نیب نے اس معاملہ کو غلط انداز میں لیا تو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں جس کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب کے سینئر حکام نے وزارت پٹرولیم کا تفصیلی دورہ کیا اور 6 گھنٹے تک وہ وزارت میں موجود رہے جہاں انہیں وزیر پٹرولیم اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے ایل این جی معاہدے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی او راس کی قیمت کے تعین ‘ معاہدے کو شفاف بنانے‘ ای سی سی سے منظوری اور دیگر تمام ریکارڈ اور دستاویزات سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.