رینٹل پاوراسکینڈل ، قومی احتساب بیورو کی سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کی نشاندہی پر گھر کی تلاشی کیلئے جانے والی ٹیم پر گھریلو ملازمین کا تشدد ،نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان شدید زخمی ، مقامی ہسپتال منتقل
نیب کی ٹیم نے بلا اجازت کارروائی کی جس سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، وزیر اطلاعات سردار عابد
بدھ 27 جنوری 2016 18:09
میرپور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے پاس رینٹل پاوراسکینڈل میں گرفتار سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے راجہ بابر کی نشاندہی پر ان کے گھر کی تلاشی کیلئے جانے والی نیب کی ٹیم پر سابق صدر کے گھریلو ملازمین نے تشدد کیا،جس سے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں مجھ پر تشدد کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار عابد نے کہا کہ نیب کی ٹیم نے بلا اجازت کارروائی کی جس سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے راجہ بابر علی کو رینٹل پاور اسکینڈل میں نیب نے گرفتار کررکھا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، ملزم کی نشاندہی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان کی سربراہی میں نیب کی ایک ٹیم راجہ ذوالقرنین کے گھر کی تلاشی کیلئے میرپورگئی جہاں مقامی پولیس کو ساتھ لے کر نیب ٹیم راجہ ذوالقرنین کے گھر پہنچی، اس دوران موجود گھریلو ملازمین نے نیب کی ٹیم کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا اور بعد ازاں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان پر تشدد شروع کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ مقامی پولیس نے حملہ آوروں کو روکنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا اور ملزم کے گھر موجود ملازمین کو روکا تک نہیں، حالانکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.