عمران فرحت کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

بدھ 27 جنوری 2016 18:21

عمران فرحت کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عمران فرحت نے سلیکٹرز کی جانب سے مسلسل نظرانداز کئے جانے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے 32 سالہ عمران فرحت کافی عرصے سے ٹیم میں جگہ نہیں بنا پارہے تھے جس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آخری مرتبہ فروری 2013ء میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور برمنگھم میں جنوبی افریقا کے خلاف چیمپینز ٹرافی 2013ء میں انہوں نے آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا ۔ لیفٹ ہینڈر بلے باز نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 40 میچز میں 3 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی بدولت 32 کی اوسط سے 2400 رنزبنائے ، 58 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 30.69 کی اوسط سے 1719 رنز بنائے جس میں 1 سنچری اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں عمران فرحت نے 7 میچز میں 76 رنز بنائے ۔

متعلقہ عنوان :