بلغاریہ پاکستانی مصنوعات کے لیے ایک غیر روایتی مارکیٹ ہے، اس تک بھرپو ررسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں:صدرلاہور ایوان صنعت وتجارت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 19:30

بلغاریہ پاکستانی مصنوعات کے لیے ایک غیر روایتی مارکیٹ ہے، اس تک بھرپو ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بلغاریہ پاکستانی مصنوعات کے لیے ایک غیر روایتی مارکیٹ ہے، اس تک بھرپو ررسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں ، بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے کو چاہیے کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کو نزیک لانے کے لیے اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلغاریہ کے لیے پاکستانی سفیر بابر ہاشمی سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ بلغاریہ کی مارکیٹ میں خاطر خواہ جگہ بنانے کے لیے باہمی مشاورت سے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلغاریہ ا±ن چند ممالک میں سے ہے جن سے ہمیں رابطے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اگر بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانہ فعال کردار ادا کرے تو دونوں ممالک کے تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں ہے لیکن یہ تسلی بخش سطح پر نہیں۔ سال 2013سے 2014ءکے دوران باہمی تجارت 23.2ملین ڈالر سے بڑھ کر 33ملین ڈالر ہوگئی ۔ سال 2013ءمیں پاکستان کی بلغاریہ کو برآمدات 12.7ملین تھیں جو 2014ءمیں بڑھ کر 19.8ملین ڈالر ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے میں مارکیٹ ریسرچ رپورٹس ، تجارتی وفود کا تبادلہ اور سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بلغاریہ میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان ٹھوس اور مستحکم روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

بلغاریہ کے لیے پاکستانی سفیر بابر ہاشمی نے کہا کہ بلغاریہ کی آبادی صرف سات لاکھ افراد پر مشتمل ہے مگر یہ پاکستانی مصنوعات کے لیے ہمسایہ ممالک کے دروازے کھول سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور چیمبر کو بلغاریہ میں تجارت سے متعلق ایونٹس سے آگاہ کریں گے تاکہ پاکستانی تاجر ان سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔

متعلقہ عنوان :