چیئرمین سینیٹ سے جرمنی کی سفیر مس انا لیپل کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بین الپارلیمانی رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ، میاں رضا ربانی

بدھ 27 جنوری 2016 19:51

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان اور جرمنی کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمانی سطح پر روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بین الپارلیمانی رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے جرمنی کی سفیر مس انا لیپل سے ملاقات کے دوران کیا ۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :