خورشید شاہ نے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے،اتنا جھوٹ بولیں جتنا ہضم کر سکیں، رانا تنویر حسین
خورشید شاہ ،ان کے لیڈروں کا دور اقتدار یک نکاتی ایجنڈے پر مرکوز رہا ، وزیر داخلہ پیپلزپارٹی کی سابق، موجودہ کرپشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ان کی خفگی سمجھ آتی ہے، بیان
بدھ 27 جنوری 2016 19:51
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔ وہ اتنا جھوٹ بولیں جتنا ہضم کر سکیں،ان کے دور میں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردوں کے حملے ہوئے ،بیس ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں مگر خورشید شاہ اور ان کے لیڈران سوتے رہے،خورشید شاہ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ اپنے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں ان ہزاروں دہشت گرد حملوں پر انہوں نے کوئی ایک جوڈیشل کمیشن بھی بنایا؟ اگر ان کو اپنے دورِ اقتدار کی یاد بھول گئی ہے تو موجودہ دور کے تین بڑے حملے جو کہ صفورا، خیرپور اور کراچی ائرپورٹ پر ہوئے کیا کسی ایک پر بھی حکومت ِ سندھ نے جوڈیشل کمیشن بنایا؟رانا تنویر نے کہا کہ خورشید شاہ اور ان کے لیڈران کا تو سار ا دورِاقتدار ایک نکاتی ایجنڈے پر مرکوز رہا اور وہ ایجنڈا آج بھی اسی طرح سے چل رہا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.