مسلم لیگ (ن) نے اپنوں کو نوازنے کیلئے نجکاری کا ڈھونگ رچا رکھا ہے ‘ منظور احمد وٹو

بدھ 27 جنوری 2016 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میں منظور احمد وٹو نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ملکی وسائل بندر بانٹ جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنوں کو نوازنے کے لئے نجکاری کا ڈھونگ رچا رکھا ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے پُرزور مذمت کرتی ہے اور حکمرانوں کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ وہ جب اقتدار میں آتی ہے لوگوں سے روزگار چھینتی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں لوگوں کو روزگار مہیا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی آئی اے کی نجکاری کی ڈٹ کر مخالفت کرے گی اور ملازمین کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے نجکاری سے حکمران سبق سیکھنے کو تیار نہیں جس سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوئے اور آج تک باقی ماندہ قسطیں بھی اتصالات جمع نہیں کروا سکی اور اب خسارہ بھی ظاہر کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :