جی سی یو طلباء کا یکجہتی بینر چارسدہ روانہ

بدھ 27 جنوری 2016 20:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورکے طلباء اور اساتذہ کا دستخط کردہ یکجہتی بینر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

جی سی یو چاولہ میتھ میٹیکل سوسائٹی کے اس یکجہتی بینر پر طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد کے علاوہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور تعلیمی شعبہ جات کے صدور کے بھی دستخط ہیں۔جی سی یو چاولہ میتھ میٹیکل سوسائٹی کے صدراویس طاہر کا کہنا ہے کہ اس بینر کو خصوصی طور پر سانحہ چارسدہ سے یکجہتی کے لیئے تیار کیا گیا ہے اور امید ہے کہ باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ اس بینر کو یونیورسٹی کیمپس پر آویزاں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :