صاحبزادہ حامد رضا ملائیشیا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 27 جنوری 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ملائیشیا کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملائیشیا میں قیام کے دورا ن یونیورسل جسٹس فورم کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پیس کانفرنس میں شرکت کی اور کانفرنس میں دنیا بھر سے آنیوالے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔