Live Updates

این اے122میں انصاف نہ ملاتو پھر سڑکوں پر آئیں گے ‘عمران خان

خواجہ آصف کے حلقے کا بھی فیصلہ ہونے والا ہے ‘پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ میری نہیں وزیر اعظم کی وجہ سے رکا ‘وزیر اعظم کا بیٹالندن میں700کروڑ کے گھر میں رہتا ہے ، اتنا پیسہ کہاں سے آیا ؟تحر یک انصاف کی ممبر شپ اب ایک ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ہوسکے گی ‘خیبر پختونخوا میں 60ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کر نا ممکن نہیں ، سیکورٹی خدشات کی صورت میں سکولوں کو بند کر نے میں کوئی حر ج نہیں ‘(ن) لیگ نے اڑھائی سالوں میں 5ہزار ارب سے زائد کے قر ضے لیے ،موجودہ حکمران مکمل ناکام ہو ئے ہیں، ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے ساتھ ساتھ انکی چوری بھی ہو رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پر یس کا نفر نس

بدھ 27 جنوری 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ عام اور ضمنی انتخابات میں دھاندلی کر نیوالے کسی مجرم کو سزا نہیں ملی اگر ہمیں انصاف نا ملا تو پھر سڑکوں پر آنے کے سواکوئی راستہ نہیں ہو گا ‘خواجہ آصف کے حلقے کا بھی فیصلہ ہونے والا ہے ‘پاک چین اقتصادی رہداری کا منصوبہ میری نہیں وزیر اعظم نوازشریف کی وجہ سے رکا ‘وزیر اعظم نوازشر یف کا بیٹالندن میں700کروڑ کے گھر میں رہتا ہے انکے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ؟تحر یک انصاف کی ممبر شپ کو آسان کر دیا ہے اب ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ممبرشپ حاصل کی جاسکے گی ‘خیبر پختونخواہ میں 60ہزار سے زائد تعلیمی ادارے ہیں انکو مکمل سیکورٹی فراہم کر نا ممکن نہیں اور اگر سیکورٹی خدشات ہوں تو سکولوں کو بند کر نے میں بھی کوئی حر ج نہیں ‘(ن) لیگ نے اڑھائی سالوں 5ہزار ارب سے زائد کے قر ضے لیے ‘حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں سر مایہ کاری کم ہو رہی ہے ‘حکومت ڈیزل پر52فیصد جی ایس ٹی لگاکر عوام کو لوٹ رہی ہے اور غر یبوں پر ٹیکسوں لگا کر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے ‘موجودہ حکمران مکمل ناکام ہو ئے ہیں ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے ساتھ ساتھ انکی چوری بھی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز لاہور میں سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف پارٹی کے الیکشن ٹر یبونل جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے فیصلے مطابق پارٹی انتخابات کروا رہی ہے اور ہم سے ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ہم نے ان سے سبق حاصل کیا ہے اور ان ڈائر یکٹ انتخابات کروانے سے وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو اہے اس لیے اب ایسا نہیں کیا جا رہا اور پارٹی کی ممبر شپ کا طر یقہ کار بھی تبدیل کر دیا ہے اب کوئی بھی ایک ایس ایم ایس کے ذریعے تحر یک انصاف کا ممبر بن سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ این اے122میں53ہزار ووٹوں کی تصد یق نہیں اور میں سوال کر تاہوں کہ جب الیکشن کمیشن اور نادرہ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہزاروں ووٹ حلقے میں کیسے آئے اور کیسے باہر گئے ؟یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جہا نگیر خان ترین کو شکست دی گئی اور انکو انصاف لینے کیلئے2سال لگے اور اڑھائی کروڑ روپے سے زائد پیسے بھی خرچ ہوئے لیکن میں اب واضح کر دینا چاہتاہوں اگر ہمیں انصاف نہ ملاتو ہمارے پاس انصاف کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور ملک میں گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہیں اور مہنگائی میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات