مغربی ایشیاء اور مشرقی بحیرہ روم کے خطہ کی صورتحال کو او آئی سی اور خطہ کے دیگر ممالک کے تعاون سے بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت ہے‘ فلسطینی باشنوں کو انصاف کی فراہمی کے بغیر مشرق وسطی میں دہشت گردوں کے بیانیہ کو مکمل طور پر شکست دینا مشکل ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال
بدھ 27 جنوری 2016 20:43
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان نے مغربی ایشیاء اور مشرقی بحیرہ روم کے خطہ کی صورتحال کو او آئی سی اور خطہ کے دیگر ممالک کے تعاون سے بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مذاکرات مذکورہ خطہ میں جاری تنازعات کا پائیدار حل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف اجتماعی اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس سلسلہ میں وزیراعظم پاکستان کے ثالثی مشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب اور ایران کا دورہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، شام اور یمن کی صورتحال کو مسئلہ فلسطین کو پس منظر میں لے جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ بنیادی طور پر اس مسئلہ نے عرب دنیا میں غم و غصہ کے جذبات پیدا کر کے انہیں باقی دنیا سے علیحدہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی باشنوں کو انصاف کی فراہمی کے بغیر مشرق وسطی میں دہشت گردوں کے بیانیہ کو مکمل طور پر شکست دینا مشکل ہے، مشرق وسطی جو کبھی تہذیب کا گہوارہ تھا آج تنازعات اور جنگوں کا مرکز بن چکا ہے، حالیہ واقعات سے یہ بات ظاہر ہے کہ اسرائیل کی 1967ء کی سرحدوں کے باہر علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام تک خطہ میں امن و استحکام ممکن نہیں لیکن بدقسمتی سے اسرائیل نے اس حوالہ سے غیر لچکدار پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی زمینوں پر قبضہ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی اسرائیل سے آزادی بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.