سزایافتہ تیراک کرن خان سیف گیمز کیلئے سکواڈ کا حصہ بن گئیں

بدھ 27 جنوری 2016 20:57

سزایافتہ تیراک کرن خان سیف گیمز کیلئے سکواڈ کا حصہ بن گئیں

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) پاکستان میں کھیلوں کی تنظیمیں پی سی بی کے نقش قدم پر چل پڑیں ، جنوبی ایشیائی کھیلوں میں شرکت کےلئے سزایافتہ خاتون تیراک کرن خان کو سکواڈ میں منتخب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوئمنگ کا کھیل بھی کرکٹ کے نقش قدم پرچل پڑا ہے جہاں سپاٹ فکسنگ میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے والے فاسٹ باولر محمد عامر کے بعد سزایافتہ تیراک کرن خان کو بھی معافی مل گئی ہے ۔

27 سالہ تیراک کرن خان اور ان کی چھوٹی بہن بسمہ خان کو سیف گیمز میں شرکت کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ کرن خان گلاسگو کامن ویلتھ 2014ء میں بھائی سمیت چوری کرتی پکڑی گئی تھیں جس کے باعث انہیں پولیس حراست میں رہنا پڑا تھا جبکہ دونوں بہن بھائیوں پر 1 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی تھی ۔