تین حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوگئی ،حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا ‘ عمران خان
عمران خان نے الیکشن کمیشن کی ٹیم سے انٹرا پارٹی الیکشن بارے تفصیلی تبادلہ خیا ل ،میاں عامر کے گھر جا کر والد کی انتقال پر اظہار تعزیت
بدھ 27 جنوری 2016 21:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تین حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوگئی ہے،حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی تو پھر سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہو گا ،دھاندلی میں ملوث افراد کیخلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اگر خاموشی سے بیٹھ گئے تو 2018 میں بھی دھاندلی ہوگی، نادرہ بتائے کہ این اے 122 میں اکیس ہزار ووٹ کہاں سے آئے جوکہ2013 ء کی لسٹوں میں درجن نہیں تھے، میگا پروجیکٹ بننے چاہئے مگر اس میں کمیشن نہیں ہونی چاہئے، خیبر پختونخواہ میں بھی میٹرو بنانا چاہتے ہیں مگر وفاقی حکومت ہمیں ریلوے کی سڑک نہیں دے رہی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق، چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور صوبائی الیکشن کمشنرکرنل (ر) اعجازمنہاس، ڈاکٹر شاہد صدیق، فاطمہ چدھڑ بھی موجود تھے جبکہ سینئروکیل عرفان قادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک قرضوں پر چل رہا ہے ،موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت پر دگنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، جبکہ اس کی قیمت میں بیس روپے کمی ہونی چاہئے ۔
2018 ء کا الیکشن شفاف بنانے کے لئے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی ، اگر دھاندلی کرنے والوں کوسزا نہیں ملے گی تو دھاندلی کو روکا نہیں جاسکتا اور 2018ء کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہو گی ۔ نادرہ بتائے کہ این اے 122 میں اکیس ہزار ووٹ کہاں سے آئے جوکہ2013 میں نہیں تھے۔اگر ہمیں انصاف نہ ملاتو سڑکوں پرنکلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا اور احتجاج میں جو بھی جماعت ہمارے ساتھ ہوگی اسے خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال میں خیبرپختونخوا میں 87 فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے جبکہ باچا خان یونیورسٹی کے گارڈ نے زبردست مقابلہ کیا تاہم صوبے میں 64 ہزار تعلیمی ادارے ہیں سب کو سکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے ، نیشنل ایکشن پلان میں صرف سکیورٹی پلان نہیں بلکہ جامع پلان ہے جبکہ کراچی میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے ٹارگٹ کلرکا پیچھا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور فلائی اوور6 ماہ میں 6 کروڑ لاگت سے بنایاگیا ہے جو کہ لاہور فلائی اور کے مقابلے میں دگنے کم خرم پر بنا ۔میگا پروجیکٹ بننے چاہئے مگر اس میں کمیشن نہیں ہونی چاہئے، کے پی کے میں بھی میٹروبنانا چاہتے ہیں مگر وفاقی حکومت ہمیں ریلوے کی سڑک نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ممبرشپ کو آسان کردیا گیا ہے اور اب ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ممبرشپ حاصل ہو سکے گی، ممبرشپ کے طریقہ پرمختلف تجربوں کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ 90088 پر ایک میسج کے ذریعے ممبر کا آغا ز شروع ہو گیا ہے ۔ تمام ممبرشپ موبائل فون کے ذریعے ہوگی اور اب الیکٹرول رول بنانے نہیں بنائیں پڑیں گے، پچھلے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں پیش نظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے بڑی محنت سے ممبرشپ کے سسٹم کو تیار کیا ہے، بعدازاں الیکشن کمیشن کی ٹیم سے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جبکہ چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سابقہ ضلعی ناظم میاں عامر کے گھر ان کے والد کی تعزیت کے لئے گئے ۔ جہاں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی دعاء کی، اس موقع پرنعیم الحق، جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان، میا ں اسلم اقبال ، عون چوہدری بھی موجودتھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.