پی آئی ٹی بی ٹیم کا پشاور میں سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر افسران کے ساتھ اجلاس

آئی ٹی سیکٹر میں پنجاب کی جانب سے خیبر پختونخوا کی معاونت سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا‘ ڈاکٹر عمر سیف

بدھ 27 جنوری 2016 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے پنجاب کے ای۔ویکس پروگرام کو اپنے صوبے میں رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نہ صرف وہاں ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہو گا بلکہ صوبوں کے مابین ہم آہنگی بھی فروغ پائے گی۔ وہ آج پشاور میں دورے پر گئی پی آئی ٹی بی کی ٹیم سے تفصیلات معلوم کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ای۔ویکس پروگرام سے صوبہ پنجاب میں ویکسی نیٹروں کی حاضری 21سے بڑھ کر91فیصد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر بچوں کو ویکیسن کی فراہمی میں ماضی کی نسبت18فیصدتک اضافہ ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ مانیٹرنگ اور ای گورننس کے لئے تشکیل دیے ہمارے آئی ٹی پروگراموں کو دیگر صوبوں اور ممالک میں بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی حال ہی میں ساؤتھ ایشیاجرنل کے دسمبر2015ء کے شمارے میں ورلڈ بینک کی جانب سے پنجاب کے ای۔

ویکس پروگرام کو بے حد سراہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی ٹی کی چار رکنی ٹیم ڈائریکٹر پنجاب پبلک ریفارم مینجمنٹ پروگرام مس کومل خان کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے تین روزہ دورے پر ہے جہاں اس نے سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر جمال یوسف سمیت ای پی آئی کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں اور ای۔ویکس پروگرام کو وہاں رائج کرنے کے لئے باہمی امور طے کیے۔

متعلقہ عنوان :