خورشید شاہ کے اے پی ایس چارسدہ سانحات کی تحقیقات کے مطالبے پر لیگی وزراء آپے سے باہر ہوگئے ، بیانات سے لگتاہے حکومت سانحات کہ تہہ تک جانے سے گھبراتی ہے،وفاقی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف گھسی پٹی طوطا کہانیاں دہرانے کی بجائے زمینی حقائق کا جائزہ لیں‘ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا بیان
بدھ 27 جنوری 2016 21:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ یونیورسٹی کے سانحات کی تحقیقات کی بات کی تو مسلم لیگ(ن) کے وزراء آپے سے باہر نکل رہے ہیں ، وفاقی وزراء کی بیان بازی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ان سانحات کہ تہہ تک جانے اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے سے گھبراتی ہے۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پانچ ماہ سے قید ہیں اگر ان کے خلاف ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لائے جاتے؟ ن لیگ ماضی کی طرح آج بھی الزامات کی سیاست کر رہی ہے اور کردار کشی کی سیاست کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کیا ن لیگ کے وزراء کو اسحاق ڈار کے حلفیہ بیانات یاد ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی، اس کی قیادت اور کارکنوں نے شدت پسندوں کی ہر سطح پر مزمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
انہوں نے وفاقی وزراء کو مشورہ دیا کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف گھسی پٹی طوطا کہانیاں دہرانے کی بجائے زمینی حقائق کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ن لیگ حکومت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں قانون کی گرفت میں لانے کی بجائے کبھی تعلیمی ادارے بند کر دیتی ہے اور کبھی موبائل فون کو کو بند کر دیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.