پولیو کے خاتمہ کے بین الاقوامی ادارہ کی پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کی تعریف
بدھ 27 جنوری 2016 21:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) گلوبل پولیو اریڈیکشن اینی شیٹو (جی پی ای آئی) نے پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کوسراہا ہے اور وزیراعظم پاکستان کی پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کی نگرانی پر تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے پولیو بارے ڈائریکٹر رضا حسینی ،گلوبل ٹیم رہنما پولیو(یونیسیف ) جے وینگر پر مشتمل وفد نے بدھ کو یہاں وزیراعظم کی پولیو کے خاتمہ بارے فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضافاروق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پولیو کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر رانا محمد صفدر بھی موجود تھے۔ وفد کے اراکین نے ملاقات کے دوران پولیو کے خاتمہ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا جائزہ لیا اور گذشتہ 8ماہ کے دوران پولیو کے خاتمہ میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔(جاری ہے)
وفد نے پولیو کے خاتمہ کے آپریشنز میں بہتری لانے کے لیے قومی اور صوبائی آپریشنز سینٹرز کے قیام اور پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کی نگرانی کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی ۔
انہوں نے پشاور، کوئٹہ بلاک فاٹا اور کراچی کے کلیدی علاقوں میں پولیو پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ جی پی ای آئی کے شتراک دار جو کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس سے قبل پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے2015ء میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت پاکستان کو ہرممکن تعاون کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔دنیامیں پاکستان اور افغانستان دو ممالک رہ گئے ہیں جہاں پر پولیو کا وائرس گردش میں ہے اور یہ پولیو کی بیماری والے علاقوں میں سے ایک علاقہ ہے۔ جی پی ای آئی کے اراکین نے سینیٹر عائشہ رضا فاروق سے پولیو کے حوالہ سے افغانستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور رابطہ کاری جاری رکھنے کی درخواست بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.