حکومت پنجاب نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بے شمار اقدام کئے ،جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،عرفان دولتانہ

بدھ 27 جنوری 2016 21:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام دوسرے صوبوں کی نسبت معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بے شمار اقدام کئے جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ ایک حکمت عملی کے تحت معذور افراد کے مسائل جامع طریقے سے حل کرنے اور ان کے لئے تعلیمی سہولیات‘ تکنیکی تعلیم اور ملازمت کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور معذور افراد کے لئے مختص 3 فیصد کوٹے پر عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے۔

اس کوٹے کے تحت اب تک 3500 آسامیوں کے اشتہارات جبکہ 1700 معذور افراد بھرتی ہو چکے ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کے لئے ایک سیٹ جبکہ تمام تعلیمی اور اقامتی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر معذور افراد کی بحالی کے لئے مختلف قسم کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں معذور افراد اور سول سوسائٹی کا تعاون اہم حیثیت کا حامل ہے جس کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کی کامیابی کا دارومدار تمام شہریوں خصوصاً معذو رافراد کے تعاون پر منحصر ہے۔ ہم سب مل کر خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ سڑکوں پر آ کر ٹریفک جام کر کے کسی بھی قسم کے تعمیراتی مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

متعلقہ عنوان :