آسٹریلین اوپن:سیونتھ سیڈ جرمنی کی اینجلیک کربراوربرطانیہ کی غیرمعروف کھلاڑی یوہانا کونتا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

بدھ 27 جنوری 2016 22:20

آسٹریلین اوپن:سیونتھ سیڈ جرمنی کی اینجلیک کربراوربرطانیہ کی غیرمعروف ..

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سیونتھ سیڈ جرمنی کی اینجلیک کربراوربرطانیہ کی غیرمعروف کھلاڑی یوہانا کونتا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم کے ویمنزسنگلزمیں جرمنی کی اینجلیک کربرنیدومرتبہ کی چیمپیئن وکٹوریا ازارینکا کواسٹریٹ سیٹس میں قابوکرتے ہوئے آخری چارکھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

جرمن اسٹارنے ایک گھنٹے پینتالیس منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چھ تین اورسات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ایک اورکوارٹرفائنل میں برطانیہ کی غیرمعروف کھلاڑی یوہانا کونتا نے چائنیزکوالیفائرڑانگ شوئی کا قصہ تمام کردیا۔ کونتا تیس سال بعد گرینڈ سلم کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون ہیں۔کونتا نے چینی حریف کوایک گھنٹے تئیس منٹ میں چھ چاراورچھ ایک سے زیرکیا۔ سیمی فائنل میں یوہانا کونتا کا مقابلہ اینجلیک کربرسے ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :