تیل کی گرتی قیمتوں کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جاسکا ، ذکراللہ مجاہد
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکس ختم کرے،امیر جماعت اسلامی لاہور
بدھ 27 جنوری 2016 22:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی گرئی ہوئی قیمتوں کا پورا فائد عوام کو منتقل نہیں کیا جا سکا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت طلبہ عریبہ لاہور کے ذمہ دارا ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل محمد عمیر خان ، سیکرٹری اطلاعات عبدالعزیز عابد نے شرکت کی ۔
انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 12سال بعد 30ڈالر بیرل سے نیچے آنے کے باوجود حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں کی۔حکومت کے لیے یہ ایک اچھا موقع تھا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اسی نتاسب سے کمی کرتی تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوتیں اور کاروبارکی ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا ہوتے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو کوئی وقت ضائع کیے بغیر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر سارا بوجھ عوام کو منتقل کر دیا جاتا ہے ۔
لہٰذا حکومت کے لیے سنہری موقع تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر رکھے ہیں کیونکہ حکومت تقریباََ 45فیصد ٹیکس ان مصنوعات سے اکھٹا کر رہی ہے اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے علاوہ 6روپے سے 14روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا ہے لیکن حکومت کی اس روش نے ملک میں توانائی کی قیمت اور کاروبار کی لاگت میں بہت اضافہ کر دیا ہے جبکہ غریب عوام مہنگائی سے تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد دیگر بھاری ٹیکسوں کو ختم کرے اور ان مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب حد تک کمی کرے جس سے بجلی سستی ہو ، کاروبار ی زندگی کے لیے حالات سازگار ہوں اور عوام کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی ہو ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.