انڈر 19ورلڈ کپ :بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا

240کے جواب میں چوکرز 197رنز پر ہی ڈھیر،اوپنر لائم سمتھ کے عمدہ 100 رنز بھی کام نہ آئے، بنگلہ دیش کے ناظم الحسین نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی

بدھ 27 جنوری 2016 22:43

انڈر 19ورلڈ کپ :بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 43 رنز سے شکست ..

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) انڈر 19 ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔

ناظم الحسین نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں سیف حسن نے 6، پینک گھوش 43، جوئرض شیخ نے 46، مہدی حسن نے 23، ذاکر حسن نے 19، سعید سرکار نے 4، محمد سیف الدین نے 17 اور سنجیت ساہا نے 2 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر نے3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیپاملا، وائٹ ہیڈ اور ڈی زورزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں اوپنر لائم سمتھ کے عمدہ 100 رنز بھی کام نہ آئے اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں صرف 197 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

دیگر بلے بازوں میں کیل ویرین نے 1، ملڈر نے 8، ڈی زورزی نے 8، مونسامے نے 5، گلیم نے 22، سیانوالا نے 17، لیوڈک نے 5، فلینڈر نے 6، وائٹ ہیڈ نے 13 اور سیپاملا نے 1 سکور بنایا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن اور محمد سیف الدین نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعید سرکار اور صالح احمد نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ۔

متعلقہ عنوان :