بارش کے باعث پریکٹس متاثر

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پین باؤلنگ کھیل کر دل بہلایا ٹین پین باؤلنگ سے کھلاڑیوں نے بہت انجوائے کیا، ٹیم مینجمنٹ

بدھ 27 جنوری 2016 22:43

بارش کے باعث پریکٹس متاثر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوسرے ایک روزہ میچ سے پہلے بارش کے باعث پریکٹس متاثر ہو گئی۔ پلیئرز نے پین باؤلنگ کھیل کر وقت گزارا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوسرے ایک روزہ میچ سے پہلے ہونے والی بارش نے پریکٹس سیشن کو متاثر کیا تو ٹیم مینجمنٹ کھلاریوں کو ٹین پین باولنگ کے لئے قریبی کلب لے گئی جہاں خوب ہلہ گلہ ہوا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے ایک روزہ میں محمد عامر اور شعیب ملک کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق عامر فٹ ہو چکے ہیں جبکہ شعیب ملک کی فٹنس ابھی بھی مشکوک ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ٹین پین باؤلنگ سے کھلاڑیوں نے بہت انجوائے کیا اور دوسرے ایک روزہ میں پچھلے میچز کی شکست کا غم بھلا کر میدان میں اتریں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :