انڈین کرکٹر ویرات کوہلی سے مبینہ مشاہبت رکھنے والے ٹیلر ماسٹر گھر کے خلا ف انڈین پرچم لگانے پر بغاوت کا مقدمہ درج

بدھ 27 جنوری 2016 22:55

انڈین کرکٹر ویرات کوہلی سے مبینہ مشاہبت رکھنے والے ٹیلر ماسٹر گھر کے ..

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) انڈین کرکٹر ویرات کوہلی سے مبینہ مشاہبت رکھنے والے ٹیلر ماسٹر کی جانب سے گھر کی چھت پر انڈین پرچم لگانے پر اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس نے انڈین پرچم اور ویرات کوہلی کی تصاویر کو تحویل میں لے لیا زیر حراست نوجوان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ڈی پی او فیصل رانانے میڈیا کو بتایا کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گاؤں 54ٹو ایل کے رہائشی ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت پر خود اپنے ہاتھ سے سلائی کر کے انڈین پرچم لگا یا ہے جس پر انہوں نے تھانہ صدر پولیس کو فوری کاروائی کی ہدایت کی تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 54ٹو ایل کے رہائشی نوجوان عمر دراز ولد لیاقت کو حراست میں لیتے ہوئے گھر کی چھت پر لگایا جانے والا انڈیا کا پرچم بھی تحویل میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے جیل بھجوا دیا ۔ملزم عمردراز نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کی شکل انڈیا کے سٹار کر کٹر ویرات کوہلی سے ملتی تھی اور وہ اس کا فین ہے اس نے اپنی جانب سے ویرات کوہلی سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے خودانڈین پرچم تیار کر کے اپنے گھر کی چھت پر لہرایا تھا پولیس نے عمر دراز کے گھر سے ویرات کوہلی کی تصاویر کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :