لاہور، ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سر براہی میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کیخلاف کاروائیاں جاری

بدھ 27 جنوری 2016 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سر براہی میں شہر میں قا ئم ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کے خلاف کاروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مال روڈ پر واقع داتا فاسٹ فوڈ اور و رجینار یسٹو ر ینٹ کو مضرِصحت تیل استعمال کرنے، اشیاء خوردونوش گند ی جگہ پر تیا ر کر نے اور صفائی کے ناقص انتظامات جبکہ گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے غوث اعظم بازار میں واقع شیخ جوس کارنر کو مِلک شیک کی تیاری میں دودھ کی جگہ میدہ( Starch) استعمال کرنے کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور میدہ کا نمونہ حاصل کر کے ٹیسٹینگ کیلئے لیبارٹری بھجوادیا۔

مز ید عز یز بھٹی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے تا ج با غ میں کاروائی کرتے ہوئے ٹو پس بیکر ز کے پر و ڈکشن یو نٹ کو گند ی ٹر ے استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات اور ٹو ٹے فر یز رز کی و جہ سے جبکہ سمن آ با د ٹا ؤ ن کی ٹیم نے شیخو ر یسٹو ر ینٹ کو ٹو ٹے فر یز رزمیں کھا نا جمع کر نے، فر یز ر کی ا نتہا ئی گند ی حا لت ، ذائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی اور و ر کر ز کی گند ی حا لت کی بنا پرپر سر بمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے چونگی امر سدھو میں واقع بٹ مرغ چنے اور الحا فظ سو ئٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ،گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع سلور سٹار ہوٹل اور ریجنسی اِن ہوٹل کو ذائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جبکہ صد یق ٹر یڈ سنٹر میں مو جو د تند و ر ی فا سٹ فو ڈ کو اشیاء خوردونوش پر تایخ اجراء اور تاریخ تنسیخ نہ ہونے اور گند گی کی و جہ سے ، راوی ٹاؤن کی ٹیم نے بادامی باغ میں واقع لطیف بیکری جبکہ شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے ایک موریہ پل کر قریب واقع حیدر مرچ چکی کو اشیاء خوردونوش پر تایخ اجراء اور تاریخ تنسیخ نا ہونے کی بنا پر جرمانے عائد کرتے ہوئے بہتری کے احکامات ْجاری کئیے

متعلقہ عنوان :