لاہور ہائی کورٹ کے رو برو الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست مزید سماعت کیلئے آج تک کیلئے ملتوی

بدھ 27 جنوری 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے رو برو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست میں درخواست گذار کے وکیل کے دلائل جاری تھے کہ فاضل عدالت نے مزید سماعت آج جمعرات تک کیلئے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

انہو نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہآئین کے آرٹیکل19اے کے تحت تحریر و تقریر کی ایی آزادی کا استعمال نہیں کیا جا سکتا جس میں ریاستی اداروں کو گالیاں دین اور عوام کو فوج کے خلاف لڑنے پر اکسائیں۔

وہ آج اس نکتے پر دلائل دیں گے کہ کیا الطاف حسین کی تقاریر آرٹیکل6کے زمرے میں آتی ہیں۔اس سئے پہلے فاضل عدالت کے رو برو الطاف حسین کی تقاریر کا ویڈیو ریکارڈ پیش کیا گیا ۔جو عدالت نے دیکھا۔درخواست گزاروں نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیار کر رکھا ہے۔ کہ الطاف حسین کی تقاریر ریاستی اداروں اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہیں۔لہزا ان کے خلاف آرٹیکل6کے تحت مقدمے کا حکم یا جائے