پر امن کراچی ملک میں امن کی ضمانت ہے، شہر میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوابرائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی ناروے کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 27 جنوری 2016 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27جنوری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پر امن کراچی ملک میں امن کی ضمانت ہے، شہر میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ناروے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاکہ امن اور استحکام پیدا کرنے کے لیے ضرب عضب کے تحت شہر میں بھرپور توجہ دی جارہی ہے جس کے باعث دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن کراچی ملک میں امن جب کہ پر امن پاکستان خطے میں امن کی ضمات ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کے دیگر شہروں سے زیادہ پر کشش اور اہمیت کا حامل شہر ہے جب کہ دنیا بھی اس بات کو تسلیم کررہی ہے کہ کراچی دنیا کے دیگر شہروں کی طرح پرامن ہے۔