وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گور نرکی ملاقات ، پاک ایران سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکاروائی کرنے پر اتفا ق

بدھ 27 جنوری 2016 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری نے ملاقات کی ، جس دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکاروائی کرنے پر اتفا ق کیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکار ی نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور سرحد ی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی اور دونوں صوبوں کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مشترکہ گشت پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں ثناء اللہ زہری او رعلی اصغر میر شکاری نے دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے بھی اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :